(ایجنسیز)
مشرقی افغانستان میں ایساف کا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں تین امریکی اہکار اور ایک شہری ہلاک ہوگئے۔
ایساف ترجمان کے مطابق طیارہ افغانستان کے مشرقی علاقے میں حادثے کا شکار ہوا، جس میں ایساف کے دو اہلکار اور ایک شہری ہلاک ہوئے، دوسری جانب خبررساں ایجنسی کے مطابق دفاعی حکام
نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئےکہا ہے کہ ایساف کا ایم سی بارہ طیارہ گرنے سے ایساف کے تین امریکی اہلکار ہلاک ہوئے ہیں۔
گذشتہ تین روز کے دوران یہ تیسرا واقعہ ہے، اس سے قبل امریکی ریاست ورجینیا میں نیوی اور برطانوی دارالحکومت لندن میں آرمی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوا، جس میں مجموعی طور پر چار امریکی فوجی ہلاک ہوئے۔